دنیا
اسرائیل کی جانب سے شام میں فضائی حملہ
دمشق : شام کے فضائی دفاعی نظام نے کچھ میزائلوں کو روک دیا۔
اسرائیل نے شام دارالحکومت دمشق کے آس پاس اور ساحلی صوبہ طرطوس کے جنوب میں دیہی علاقوں میں مختلف مقامات کو نشانہ بنایا، جس میں تین فوجی ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔ شام کے فضائی دفاعی نظام نے کچھ میزائلوں کو روک دیا۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں ایرانی حمایت یافتہ گروپ سرگرم ہیں۔ طرطوس میں نشانہ بنایا گیا مقام روسی اڈے سے آٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
دو میزائل دمشق کے دیہی علاقے میں شامی حکومت کی ایک فوجی جگہ کو بھی نشانہ بنایا۔