کتنے فیصد خواتین موبائل فون پر فحش فلمیں دیکھتی ہیں؟ جدید رپورٹ میں ایسا انکشاف کہ لوگوں کو اپنی آنکھوں پر یقین نہ آئے
نیویارک: عام طور پر یہی سمجھا جاتا ہے کہ خواتین کی نسبت مرد فحش مواد کی جانب زیادہ راغب ہوتے ہیں لیکن اس انکشاف نے سب کو حیران کردیا ہے کہ موبائل فون پر فحش مواد دیکھنے میں خواتین نے مردوں کو کہیں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی فحش ویب سائٹ نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا ہے کہ اس کی خواتین صارفین میں سے 71 فیصد فحش بینی کے لئے سمارٹ فون کا استعمال کررہی ہیں۔ مجموعی طور پر 80 فیصد خواتین ویب سائٹ کے استعمال کے لئے سمارٹ فون یا ٹیبلٹ کا استعمال کرتی ہیں، جبکہ اس کے برعکس مردوں میں یہ شرح 69 فیصد ہے۔
رپورٹ کے مطابق اٹھارہ سے 34 سال عمر کے افراد میں سے 78 فیصد فحش ویب سائٹوں کو وزٹ کرنے کے لئے سمارٹ فون کا استعمال کررہے ہیں۔ خواتین صارفین میں سے 53 فیصد اینڈرائڈ جبکہ 45فیصد iOSصارفین ہیں۔
امریکا میں موبائل فون کے ذریعے فحش ویب سائٹیں وزٹ کرنے والی خواتین کی شرح سب سے زیادہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ہے، جو کہ 94 فیصد ہے۔ اس کے بعد دوسرے نمبر پر 93 فیصد کے ساتھ ٹیکساس کی خواتین جبکہ جارجیا اور مشی گن کی خواتین 92 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
عالمی سطح پر فحش فلموں کے لئے موبائل فون کا استعمال کرنے والی خواتین کی سب سے زیادہ شرح جنوبی افریقہ میں ہے۔ اس ملک کی 91 فیصد خواتین فحش بینی کے لئے موبائل فون کا استعمال کر رہی ہیں ۔ اس کے بعد امریکہ میں 89 فیصد جبکہ برطانیہ اور پاکستان میں یہ شرح 86 فیصد بتائی گئی ہے۔ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ یہ ڈیٹا خصوصی طور پر عالمی یوم خواتین کے موقع پر جاری کیا گیا۔