دنیا

پاکستان کی حمایت کے بغیر افغان جنگ نہیں جیتی جاسکتی, امریکہ کا اعتراف

واشنگٹن: امریکہ نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کی حمایت کے بغیر افغان جنگ نہیں جیتی جاسکتی،پاکستان جنوبی ایشیاء کے لئے واشنگٹن کی نئی حکمت عملی کا اہم عنصر ہوگا۔ افغان ٹی وی ’’طلوع نیوز‘‘ کے مطابق امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل جوزف ڈانفورڈ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ پاکستان کے تعاون کے بغیر افغانستان میں جنگ نہیں جیت سکتا ہے۔پچھلے سالوں میں حاصل کردہ تجربات سے پتہ چلتا ہے کہ واشنگٹن پاکستان کی مد د کے بغیر افغانستان میں جنگ نہیں جیت سکے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم درمیان میں ہیں مجھے لگتا ہے کہ یہ رواں ہفتے ریفر کردیا جائے گاہم ایک تجزیے کے بیچ میں ہیں اور یہ افغان جائزہ نہیں ہے اور میں آپ کے سوال کا مختصر جواب دیتا ہوں کہ اگر ہم وسیع تر حکمت عملی کے تناظر میں ہیں تو کامیاب ہونے کا امکان ہے تو ہمیں صرف زمین پر زیادہ صلاحیت فراہم کرنا چائیے اس لیے میں یقین ہے کہ افغان سیکورٹی فورسز کیلئے اضافی فورسز انھیں مذید مسابقتی بنائیں گی ۔ افغانستان میں اضافی امریکی افواج کی تعیناتی کے حوالے سے ڈانفورڈ نے کہاکہ افغانستان میں اضافی افواج کی تعیناتی سے روایتی افواج کو باغیوں کے ساتھ زیادہ قوت سے لڑنے میں مدد ملے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close