اسلام آباددنیا

مجھ سے انتقام لیتے لیتے آپ نے پاکستان کا بھٹہ بٹھا دیا

لندن: مجھے اس جرم کی سزا دی گئی جو جرم میں نے کیا ہی نہیں۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کا لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اللہ تعالی کا بڑا شکر ہے آج مریم نواز میرے ساتھ ہیں، جیل حکام کی منتیں کی کہ میری اہلیہ بیمار ہیں، بڑی مشکل سے میں نے مریم کو سنبھالا، شہباز شریف کو ہمیشہ گلہ رہا آپ سے امی زیادہ پیار کرتی ہیں، مریم نواز سے بڑے عرصے بعد ملاقات ہوئی ہے، مریم نواز کی اپنے بھائیوں سے بھی بڑے عرصے بعد ملاقات ہوئی۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آئی مجھ سے انتقام لیتے لیتے آپ نے پاکستان کا بھٹہ بٹھا دیا، مجھے ساری صورتحال یاد ہے جب میری اہلیہ بستر مرگ تھیں، ایسی صورتحال میں بھی ہم پر ظلم کیا گیا، کیا ان لوگوں کے سینے میں دل نہیں؟، لوگ میری اہلیہ کی بیماری کا مذاق اڑا رہے تھے، ہمارے پورے خاندان کو شدید کرب میں مبتلا کیا گیا،

ان کا کہنا تھا کہ میں نے درخواست کی تھی کہ میری اہلیہ بیمار ہے، کہا کہ فیصلہ ایک ہفتے کیلئے ملتوی کیا جائے، ایک ہفتے بعد پاکستان آجاؤں گا، مجھے کہا گیا کہ مریم نواز کو گرفتار کرنے آئے ہیں، مریم نواز نے کہا کہ آپ گھبرائیں نہیں میں حق پر ہوں، سوال یہ ہے کہ ایک جھوٹے کیس میں سیکڑوں پیشیاں بھگتیں، یہ گرفتاری مجھے اذیت پہنچانے کے لیے کی گئی، مقصد یہ تھاکہ انتخابات سے پہلے فیصلہ سنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا خیال تھا کہ میں ڈر کے وطن واپس نہیں آؤں گا، جیل سپرنٹنڈنٹ کو کہا کہ میری لندن بات کرادیں، عمران خان کو بتانا چاہتا ہوں کہ اس کے دور میں وہ کام ہوا جو پہلے نہیں ہوا، مجھے جیل میں اہلیہ کے انتقال کی خبرسنائی گئی، ان لوگوں نے کہا کہ ہم مریم کو خبر سنانے جارہے ہیں، میں نے کہا کہ مریم کو کوئی اور نہیں میں جاکر بتاؤں گا۔

نواز شریف نے کہا کہ آج ظلم کرنے والے سامنے آرہے ہیں، کہا گیا کہ نوازشریف کو سزا دینی ہے اور عمران خان کو لانا ہے، سارے مکر و فریب قوم کے سامنے آرہے ہیں، 5 سال تک ہمارے ساتھ جو سلوک کیا گیا اس کا ذمہ دارکون ہے؟۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں بننے والی موٹرویز آج لوگوں کیلئے سفرکا آسان ذریعہ بنی ہوئی ہیں، ترقی کرتے پاکستان کو آگے بڑھنے سے روک دیا گیا، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر مجھے ساری زندگی کیلئے نااہل کیا گیا، یہ صرف عدالتی فیصلہ نہیں تھا بلکہ مجھ سے انتقام لیا جارہا تھا، اگر کسی کو انتقام لینا تھا تو مجھ سے لیتے، پاکستان سے کیوں لیا؟، مجھے اس جرم کی سزا دی گئی جو جرم میں نے کیا ہی نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close