دنیا

بھارت میں انتخابات کا اعلان17 کروڑ ووٹرزاپنے حق استعمال کرئینگے

نئی دہلی۔ بھارتی الیکشن کمیشن نے پانچ ریاستوں میں مرحلہ وار  انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔

ریاستی انتخابات آسام،مغربی بنگال،تامل ناڈو،کیرالہ اور پڈوچیری میں ہوں گے۔ مغربی بنگال میں 6مرحلوں میں انتخابات کروائے جائے گے جبکہ پہلا مرحلہ 4اپریل کو ہو گا ، دوسرا مرحلہ 17 اپریل ، تیسرا 21، چوتھا مرحلہ 25 جبکہ ریاستی انتخابات کا پانچواں مرحلہ 30 اپریل اور آخری مرحلے کے دوران 5 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ 17 کروڑ ووٹرز ریاستی انتخابات میں ووٹ کاحق استعمال کرنے کے اہل ہیں ۔ خبر میں مزید کہا گیا ہے کہ کیرالہ،تامل ناڈو اور پڈوچیری میں انتخابات 16 مئی کو ہوں گے جبکہآسام میں دو مرحلوں میں انتخابات 4 اور 11 اپریل کو ہوں گے۔انتخابات میں ڈالے جانے والے ووٹوں کی گنتی 19 مئی کو کی جائےگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close