گرل فرینڈ کو شاپنگ کرانے پر شوہر کو بیوی نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا
شوہر اپنی گرل فرینڈ کو کروا چوتھ پر شاپنگ کرا رہا تھا اور وہاں بیوی پہنچ گئی
بھارتی میڈیا کے مطابق غازی آباد میں گرل فرینڈ کو شاپنگ کرانے والے شوہر کو بیوی نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور اہل خانہ کے ہمراہ اس کی سر بازار پٹائی کی۔
غازی آباد کے ایک پُررونق بازار میں چند خواتین نے ایک شخص اور اس کے ساتھ شاپنگ کرنے والی خاتون کے ساتھ مار پٹائی کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
مذکورہ شخص اپنی گرل فرینڈ کو کروا چوتھ پر شاپنگ کرانے لایا تھا اور اس دوران اس کی بیوی بھی اپنی ماں اور اہل خانہ کی دیگر خواتین کے بازار آئی ہوئی تھیں۔ بیوی نے شوہر کو گرل فرینڈ کے ساتھ دیکھا تو آپے سے باہر ہوگئی۔
करवा चौथ के दिन दूसरी महिला काे शॉपिंग करवाने आया था पति। पत्नी ने पकड़ा। https://t.co/T3jB1xVOWn pic.twitter.com/gSFGxGaghn
— Ankit tiwari/अंकित तिवारी (@ankitnbt) October 13, 2022
بیوی اور اس کے ہمراہ چند خواتین نے شوہر کی خوب درگت بنائی اور جب اس کی گرل فرینڈ بچانے آئی تو خواتین نے اسے بھی مارا پٹا۔ اس دوران دکاندار خواتین کو دکان سے باہر جاکر لڑائی کرنے کا کہتا رہا۔
اس شخص کی بیوی نے پولیس میں بھی شکایت درج کرائی جس پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ شوہر اور بیوی کے درمیان ناچاقی ہے اور بیوی ناراض ہوکر اپنی ماں کے گھر رہ رہی ہے۔