بھارت میں ہندوانتہاپسندوں نے مسلمانوں کا جینا مشکل کردیا
نئی دہلی: ہندوانتہاپسندوں کے ہاتھوں 2 مسلمان لڑکے پر بلاجواز انسانیت سوز تشدد ، دونوں لڑکے شہید
بھارت میں مسلمانوں پربلاجواز انسانیت سوز تشدد کا ایک اور واقعہ سامنا آگیا۔
بھارتی ریاست کرناٹک کے علاقے دکشنا کناڈا میں دو مسلمان لڑکوں کو ہندو انتہاپسندوں نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر شہید کردیا۔
دونوں مسلمان لڑکے رمیز الدین اور رفیق گلیوں میں گھوم کر بیڈ شیٹس فروخت کرتے تھے۔ اطلاعات کے مطابق کچھ ہندو خواتین نے دونوں کو انتہائی کم قیمت پر چادریں فروخت کرنے پر مجبور کیا۔
WARNING: Two Muslim door-to-door salesmen were lynched and brutally assaulted by Hindu mob in Karnataka. pic.twitter.com/tjw92f5I9T
— CJ Werleman (@cjwerleman) October 22, 2022
مسلمان لڑکوں کے انکار پر ہندو انتہاپسندوں کے ہجوم نے دونوں کو گھیر لیا اور ان پر بدترین تشدد کیا۔ رمیز اور رفیق خوفناک تشدد کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئیے۔
مسلمان لڑکوں پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس جائے واقعہ پر پہنچی لیکن حسب معمول کسی تشدد کرنے والے کو گرفتار نہیں کیا۔