دنیا

عمران خان کے حکومت میں آنے یا نہ آنے سے پاک امریکا تعلقات پر اثر نہیں ہوگا

عمران خان امریکا سے تعلقات ٹھیک کرنا چاہتے ہیں

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشیر لیزا کرٹس نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی حکومت کے خاتمے کے بعد امریکا پر الزام لگایا، مگر اب وہ امریکا سے تعلقات ٹھیک کرنا چاہتے ہیں۔

ویبینار میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے حکومت میں آنے یا نہ آنے سے پاک امریکا تعلقات پر اثر نہیں ہوگا۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشیر کا کہنا تھا کہ ہائبرڈ جمہوریت پاکستان کے لئے ٹھیک نہیں، کیونکہ یہ فطری طور پر حکومت کی غیر مستحکم شکل ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close