دنیا

شمالی کوریا نے دھمکی دی تو اسے آگ اور غصے کا سامنا کرنا پڑے گا: ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر شمالی کوریا نے امریکا کو مزید دھمکی دی تو اسے آگ اور غصے کا سامنا کرنا پڑے گا، آگ اور غصہ بھی ایسا جو دنیا نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی نیوجرسی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا شمالی کوریا امریکہ کے خلاف مزید دھمکیاں دینا بند کرے ورنہ اسے ایک ایسی آگ اور غصے کا سامنا کرنا ہو گا جسے دنیا نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔

امریکی صدر کا یہ بیان واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں امریکی انٹیلی جنس اہلکاروں نے بتایا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنے میزائلوں کے اندر فٹ ہونے والے چھوٹے کیمیائی وار ہیڈ تیار کر لیے ہیں اوراس کا مطلب یہ ہے کہ شمالی کوریا امریکہ کی توقع سے کہیں زیادہ تیزی سے کیمیائی ہتھیار تیار کر رہا ہے جو امریکا کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close