انٹرٹینمنٹدنیا
معروف ایرانی اداکارہ احتجاجی تحریک کی حمایت کرنے کی پاداش میں گرفتار
ایرانی اداکارہ ترانہ علی دوستی کو غلط معلومات اور مواد شائع کرنے اور افراتفری پھیلانے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا
اداکارہ ترانہ علی دوستی کا شمار نوعمری سے ہی ایرانی سنیما کی نمایاں ترین شخصیات میں ہوتا ہے
العربیہ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی اداکارہ و حقوق نسواں کی کارکن ترانہ علی دوستی کو احتجاجی تحریک کی حمایت کرنے پر گرفتار کرلیا گیا۔
العربیہ کی رپورٹ کے مطابق ترانہ علی کو غلط معلومات اور مواد شائع کرنے اور افراتفری پھیلانے کے لیے حالیہ اقدامات کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے، انہوں نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے کئی مرتبہ ایران میں احتجاجی تحریک کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔
دوسری جانب ایران میں مھسا امینی کی ہلاکت کے بعد احتجاجی تحریک چوتھے مہینے میں داخل ہوچکی ہے جبکہ احتجاجی مظاہروں میں حصہ لینے والوں کو حکومت کی جانب سے پھانسیاں دی جارہی ہیں۔