نئی دہلی: بدتمیزی کرنے پرائیرہوسٹس نے مسافرکوکھری کھری سنا دیں
دوران پرواز بدتمیزی سے پیش آنے والے مسافر کو خاتون فضائی میزبان نے کھری کھری سنا دیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارت کی نجی ائیرلائن کی پرواز میں ائیرہوسٹس مسافرکو اس کی طلب کردہ چیز فراہم نہ کرنے کی وضاحت دینے کی کوشش کررہی ہیں۔اسی دوران مسافر ائیرہوسٹس پرغصہ کرتا ہے۔
View this post on Instagram
مسافر کی جانب سے چیخنے پر مشتعل ائیرہوسٹس نے جواب میں چلا کر کہا کہ میں ائیرلائن میں ملازمت کرتی ہوں آپ کی نوکر نہیں ہوں۔ آپ نے میری عملے کی ایک رکن کو رلا دیا۔ بدتمیزی برداشت نہیں کی جائے گی۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا صارفین نے خاتون فضائی میزبان کے رویے کو درست قرار دیتے ہوئے کہ کہا کچھ لوگ طیاروں میں سفر کے دوران عملے کو اپنا ذاتی ملازم سمجھتے ہیں اس رویے کی مذمت کی جانی چاہیے۔