دنیا

یوکرین تنازع پر تمام فریقین سے امن مذاکرات کیلئے تیار ہیں : پیوٹن

ماسکو:  روس تمام فریقین سے قابل قبول حل کے لیے بات چیت کرنے پر تیار ہے۔

روسی صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ یوکرین تنازع پر ماسکو تمام فریقین سے بات چیت کے لیے تیار ہے، روس نے کبھی امن مذاکرات سے انکار نہیں کیا، یوکرین اور مغربی ممالک ہی بات چیت سے پیچھے ہٹتے رہے۔

صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس تمام فریقین سے قابل قبول حل کے لیے بات چیت کرنے پر تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ امن مذاکرات کا ہونا فریقین پر منحصر ہے، روس نے کبھی بات چیت سے انکار نہیں کیا۔

ولادیمر پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس یوکرین میں درست سمت میں کام کر رہا ہے، مغرب روس کو تقسیم کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس اپنے قومی مفادات، اپنے شہریوں، اپنے لوگوں کا دفاع کر رہا ہے، روس کے پاس اپنے شہریوں کے تحفظ کے سوا دوسرا کوئی راستہ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ روس کے شہری متحد ہیں اور وطن کے لیے ہر چیز دینے کو تیار ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close