دنیا

بھارت میں مودی کے انتہاپسندوں کا راج ، ہندوانتہاپسندوں نے چرچ پر دھاوا بول دیا

بھارت میں مودی سرکار کے ہندوانتہاپسند بے قابو، ہندوانتہاپسندوں کا چرچ پرحملہ اور توڑ پھوڑکی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوانتہاپسندوں کے ہجوم نے ریاست چھتیس گڑھ کے شہر نارائن پورمیں چرچ پر حملہ کردیا۔

ڈنڈا بردار انتہاپسندوں نے چرچ میں توڑپھوڑ کی اور نقصان پہنچایا۔ ہندو انتہاپسندوں نے چرچ میں موجود لوگوں ، پولیس اہلکاروں اور صحافیوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ ہجوم تشدد اور توڑپھوڑ کی ویڈیو بھی بناتا رہا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں انتہاپسندوں کو توڑ پھوڑ کرتے اور پولیس اہلکاروں پرتشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

چرچ پرحملہ کرنے والوں میں سے کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

اس سے قبل بھارتی ریاست گجرات کے شہر وڈودرا کے رہائشی علاقے میں ہندو انتہاء پسندوں کے ہجوم نے سانتا کلاز کے لباس میں ملبوس شخص کو تشدد کا نشانہ بناڈالا تھا۔

سانتا کلاز کے لباس میں ملبوس شخص کرسمس کی خوشیاں بانٹنے کیلئے مُکرپورہ کے رہائشی علاقے میں چاکلیٹ تقسیم کررہا تھا کہ وہاں موجود ہندو انتہاء پسندوں کے ہجوم نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close