’شادی کے بعد اپنی بیگم کے ساتھ یہ شرمناک کام کیا جاسکتا ہے‘ سپریم کورٹ نے مَردوں کو کھلی چھٹی دے دی
نئی دہلی: بیوی کی رضامندی کے بغیرزبردستی اس کے ساتھ تعلق قائم کرنا قانوناً ’جنسی زیادتی‘ کے زمرے میں آتا ہے اور اس پر شوہر کو سزا بھی ہوسکتی ہے لیکن بھارتی سپریم کورٹ نے گزشتہ روز اپنے ملک کے مردوں کو یہ کام کرنے کی کھلی چھوٹ دے دی ہے۔ ویب سائٹ afternoonvoice.com کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ”اگر بیوی کی عمر 15سال یا اس سے زیادہ ہے اور شوہر اس کے ساتھ زبردستی کرتا ہے تو یہ ’جنسی زیادتی‘ کے زمرے میں نہیں آتا۔“
اس سلسلے میں سپریم کورٹ کی طرف سے بھارتی پینل کوڈ کے سیکشن 375کا حوالہ دیا گیا جس کی ایک شق میں واضح کیا گیا ہے کہ شوہر کا 15سال سے زائد عمر کی بیوی کے ساتھ زبردستی جنسی تعلق قائم کرنا زیادتی نہیں کہلائے گا۔ جسٹس ایم بی لوکر اور جسٹس دیپک گپتا پر مشتمل بینچ نے ایک مقدمے کے فیصلے میں لکھا ہے کہ ”اگر بیوی کی عمر 15سال سے کم ہو تو اس کے ساتھ شوہر کا جنسی تعلق قائم کرنازیادتی کے زمرے میں آئے گا اور قابل سزا جرم ہو گا، خواہ یہ تعلق بیوی کی رضامندی سے ہو یا زبردستی ہو۔“