داعش کا وجود ایران کو روکنے اور اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ضروری ہے، ہنری کسنجر
واشنگٹن: امریکہ کے سابق وزیر خارجہ کسنجر نے امریکی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں ایران کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو روکنے اور اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے داعش کا وجود اور اس کا تحفظ ضروری ہے۔ پاکستان ویوز نے اینڈیپینڈٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے سابق وزیر خارجہ کسنجر نے امریکی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں ایران کے بڑہتے ہوئے اثر و رسوخ کو روکنے اور اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنےکے لئے دہشت گرد تنظیم داعش کا وجود اور اس کا تحفظ ضروری ہے۔کسنجر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے ایک مقالہ میں مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش کو ختم نہیں کرنا چاہیے بلکہ اسے تحفظ فراہم کرنا چاہیے کیونکہ داعش کا وجود خطے میں ایران کے بڑہتے ہوئے اثر و رسوخ کو روکنے کے لئے اہم ہے۔
ہنری کسنجر نے کہا کہ ایران اور اس کے اتحادیوں نے داعش سے جن علاقوں کو آزاد کیا ہے ان پر وہ اسرائیل کے خلاف ایک اسلامی حکومت قائم کریں گے جبکہ داعش کے اقدامات سے اسرائیل کو بڑی حد تک تحفظ فراہم ہوا ہے اور داعش کے اقدامات اسرائیل کے حق میں ہیں۔کسنجر نے کہا کہ ایران کی شیعہ حکومت اور سنی حکومتیں مل کر دہشت گرد تنظیم داعش کا خاتمہ چاہتے ہیں جبکہ داعش کا وجود اسرائیل کے تحفظ کے لئے بہت ضروری ہے۔