دنیا

سعودی عرب کا خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

ریاض: سعودی عرب نے ایشیائی ممالک کے لیے سعودی لائٹ خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب نے فروری میں ایشیا سے خریداروں کے لیے عرب لائٹ کروڈ کی سرکاری فروخت کی قیمت عمان، دبئی کی اوسط شرح سے 1.8 ڈالر فی بیرل کم کر دی ہے۔ یہ قیمت جنوری میں سرکاری فروخت کی قیمت سے 1.45 ڈالرفی بیرل کم ہے۔

ایک سعودی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ مملکت نے گذشتہ دسمبر میں اپنی تیل کی برآمدات 7.21 ملین بیرل یومیہ پر برقرار رکھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close