دنیا
امریکا کی آئندہ سمت پاکستان ہو گی، امریکی صدارتی امیدوار
واشنگٹن : امریکی صدارتی انتخاب کی دوڑ میں شامل ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کو ابھی افغانستان میں موجود رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس کا ہمسایہ پاکستان ایسے جوہری ہتھیاروں کا حامل ہے جنہیں محفوظ بنانے کی ضرورت ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ری پبلکن صدارتی مباحثے کے دوران افغانستان کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ابھی امریکا کا افغانستان میں موجود رہنا انتہائی ضروری ہے کیونکہ یہ حقیقت ہے کہ ہماری آئندہ سمت پاکستان ہے جو کہ جوہری ہتھیاروں کا حامل ہے اور ہمیں ان جوہری اثاثوں کو بھی محفوظ بنانا ہے ، انہوں نے کہا کہ اگرچہ بھارت بھی ایک جوہری ملک ہے تاہم اس کی فوج طاقتور ہے جو اپنے جوہری اثاثوں کا تحفظ کرنا جانتی ہے۔