بھارت میں مودی سرکار کے اقتدار میں اقلیتوں پر عرصہ حیات مسلسل تنگ کیا جارہا ہے
جنونی ہندو رہنما کا کہنا ہے اگر کوئی بھارت کو ہندو سرزمین نہیں سمجھتا تو وہ پاکستان چلا جائے
مودی کے اقتدار میں مذہبی آزادی پر قدغن ، مساجد اور مسلمانوں کے گھروں کو مسمار کیا جا رہا ہے۔
بھارت میں انتہا پسند رہنما نے اسٹیج پر کھڑے ہوکر ہندوؤں کو مسلمانوں اور عیسائیوں کے قتل عام پر اکسایا۔
بھارت میں پروفیسر آف پیس اینڈ کنفلیکٹ ریسرچ اور معروف صحافی اشوک سوائین نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر انتہا پسند ہندوؤں کی تقریب کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں جنونی ہندو رہنما دھمکی آمیز تقاریر کر رہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہندو پنڈت ڈائس پر کھڑے ہوکر کھلے عام اجتماع میں موجود ہندوؤں کو مسلمانوں اور عیسائیوں کا قتل کرنے پر اکساتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کو جہاں دیکھو گولی مار دو۔
In the heart of Delhi, Hindu supremacists are calling for the slaughter of Muslims and Christians. pic.twitter.com/t6uetrkUqI
— Ashok Swain (@ashoswai) February 6, 2023
ہندو پنڈت نے مسلم نوجوانوں پر ’’لَو جہاد‘‘ کا الزام عائد کیا اور ہندو نوجوانوں کو کہا کہ اپنی عزتوں کے تحفظ کے لیے ہتھیار رکھیں۔ یہ چھوٹے چاقو اور چھری سے کچھ نہیں ہوگا۔
اس تقریب میں شامل دیگر ہندو رہنماؤں نے بھی مسلمانوں کے خلاف زہر اگلتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی بھارت کو ہندو سرزمین نہیں سمجھتا تو وہ پاکستان چلا جائے۔