دنیا
فلپائن کے ایک اسٹور میں فوڈ بینک پروگرام کو سپورٹ کے لئے مہنگی پیاز کو کرنسی بنا دیا
فلپائن کے ایک جاپانی ریٹیل اسٹور میں پیاز دیں اور اسٹور سے منتخب چیزیں خریدیں۔
فلپائن میں ایک اسٹور نے ایک دن کے لئے فوڈ بینک پروجیکٹ کے لیے پیاز اکٹھا کرنے کی مہم شروع کی ۔ اس مہم کے سلسلے میں اسٹور سے منتخب اشیا کی خریداری کے لیے پیسے کے بجائے پیاز کو ادائیگی کے طور پر قبول کیا گیا۔
فلپائن میں جاپان ہوم سنٹراسٹور کی ایک شاخ پر گاہکوں سے منتخب کردہ چیز کے بدلے ایک پیاز قبول کرتی ہے۔ اس اسٹور کی منجمنٹ کا کہنا ہے کہ ہر گاہک کے پاس صرف تین اشیاء کی خریداری کی حد ہوتی ہے۔ تمام جمع شدہ پیاز فوڈ بینک میں استعمال کیا جائے گا ۔اسٹور نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ کسی بھی قسم کی اورکسی بھی سائز کی پیاز قابل قبول ہے۔
غیر ملکی ایجنسی کے مطابق کسٹمر کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ پیاز سے حاصل ہونے والی آمدنی کمیونٹی فوڈ بینک کے پروجیکٹ کے لیے استعمال کی جائے گی ، اس کا مقصد تفریح کے ساتھ رفاہی کام بھی ہے۔