دنیا

بھارت کے ایک نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ کو قتل کرکے لاش فریج میں رکھ دی

14 فروری کو دنیا بھر میں یوم عشاق (ویلنٹائن ڈے) منایا جاتا ہے لیکن بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں اسی روز ایک لڑکی کی لاش ہوٹل کے فریج سے برآمد ہوئی۔

بھارتی میڈیا رپورتس کے مطابق چند ہفتوں قبل نئی دہلی میں ایک نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ کو قتل کرکے پہلے لاش فریج میں رکھنے اور پھر اس کے ٹکڑے کرکے جنگل میں پھینکنے کا واقعہ سامنے آیا تھا ۔ایسا ہی ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے لیکن اس میں لڑکی کی لاش ایک ہوٹل کی فریج سے برآمد ہوئی ہے۔

نئی دہلی پولیس کے مطابق 14 فروری کو بابا ہریداس نگر تھانے کی حدود میں واقع ایک ڈھابے (کھانے کا ہوٹل) میں موجود فریج میں ایک لاش ی موجودگی کی اطلا ع ملی۔

لاش کی شناخت کے بعد پولیس نے لڑکی کے بوائے فرینڈ کو گؤحراست میں لے لیا۔ دوران تفتیش نوجوان نے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کا نام ساحل گہلوت ہے اور وہ لڑکی کے ساتھ کافی عرصے سے رہ رہا تھا۔ ملزم نے اپنے رشتے کے بارے میں گھر والوں کو نہیں بتایا تھا۔ ملزم کے اہل خانہ نے اس کی شادی دوسری لڑکی سے طے کر دی۔

ساحل بھی گھر والوں کی پسند کی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن اس نے اس بارے میں اپنی گرل فرینڈ کو نہیں بتایا لیکن کسی طرح اسے معلوم ہوگیا۔

ملزم نے اپنے عتراف جرم میں بتایا کہ اس کی گرل فرینڈ نے اسے دھمکی دی تھی کہ اگر اس نے کسی دوسری لڑکی سے شادی کی تو وہ اسے عدالت میں لے جائے گی۔

ساحل نے مزید بتایا کہ اس کی 10 فروری کو شادی تھی، 9 اور 10 فروری کی درمیانی رات اس نے پھر اپنی گاڑی میں رکھے موبائل فون کے ڈیٹا کیبل کی مدد سے لڑکی کا گلا گھونٹ دیا اور اپنے گاؤں کے ایک بند ڈھابے کے فریج میں لاش رکھ دی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close