دنیا
ہلمند کے علاقے لشکر گاہ میں خودکش دھماکے میں 2 فوجیوں سمیت 5 افراد ہلاک، 40 زخمی
کابل: ہلمند کے علاقے لشکر گاہ میں خودکش دھماکے میں 2 فوجیوں سمیت 5 افراد ہلاک، 40 زخمی ہوگئے، ترجمان صوبائی گورنر کے مطابق خودکش دھماکا پولیس ہیڈ کوارٹرز کے باہر ہوا جس میں 5 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، جبکہ دھماکے میں 40 افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ،دھماکے میں متعدد فوجی گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں،لشکرگاہ خودکش دھماکے کی ذمے داری طالبان نے قبول کرلی۔