دنیا

ترجمان نيڈ پرائس کا عمران خان کے الزامات سے متعلق تبصرہ کرنے سے انکار

ترجمان امريکی محکمہ خارجہ نيڈپرائس کا کہنا ہے کہ پاکستان امريکا کا قابل قدرشراکت دار ہے۔ جمہوری اور خوشحال پاکستان ہمارے مفادات کیلئے اہم ہے۔

نیوزبریفنگ کے دوران ترجمان امريکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ پاکستان کےلیے موجود خطرات ہمارے ليے بھی خطرہ ہیں۔

نیڈ پرائس نے عمران خان کے الزامات سے متعلق تبصرے سے گریز کیا کہا الزامات ميں کوئی حقيقت نہيں تھی۔ پروپيگنڈا اورغلط معلومات کو دوطرفہ تعلقات ميں حائل نہيں ہونےديں گے۔ پاکستان ميں کسی سياسی رہنما يا سياسی جماعت کو کسی پرفوقيت نہيں ديتے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکا نے سابق وزیراعظم عمران خان کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ پہلے بھی کہہ چکے کہ ان کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close