دنیا

امریکی خاتون نے لاٹری میں 80 ارب روپے جیت لیے

میسا چیوسیٹس: ایک امریکی خاتون نے لاٹری میں 80 ارب روپے سے زائد جیت لیے اور انعام جیتتے ہی انہوں نے اپنی ملازمت کو بھی خیرباد کہہ دیا۔ 53 سالہ میوس وینزک نے چند روز قبل میسا چیوسیٹس کے ایک پیٹرول اسٹیشن سے لاٹری کا ٹکٹ خریدا تھا جسے پاور بال جیک پوٹ کا نام دیا گیا تھا اور امریکا میں بدھ کی شام اس کا اعلان کیا گیا۔ خوش قسمت خاتون نے بتایا کہ انہوں نے اپنے عزیزوں کی سالگرہ کی تاریخوں کی بنیاد پر لکی نمبر کا انتخاب کیا تھا۔ یہ رقم 758 ملین امریکی ڈالر کے برابر ہے جو پاکستانی روپوں میں 80 ارب روپے کے لگ بھگ بنتی ہے۔ اتنی بڑی رقم جیتنے کے بعد میوس سیدھی اپنے باس کے پاس گئی اور اس سے کہا کہ میں کل سے کام پر نہیں آؤں گی۔ جیک پاٹ جیتنے والی خاتون کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ 32 سال سے ایک میڈیکل سینٹر پر ملازمت کر رہی ہیں لیکن اتنا بڑا انعام جیتنے کے بعد پرسکون انداز میں بیٹھ کر زندگی کا لطف اٹھانا چاہتی ہیں۔ خاتون نے کہا کہ وہ ایک نئی کار خرید چکی ہیں اور اب اس کی مکمل رقم ادا کریں گی۔ اس لاٹری سے 50 ہزار ڈالر مقامی چیرٹی کو عطیہ کیا جائے گا۔ تاہم ٹیکس کٹنے کے بعد خاتون 443 ملین ڈالر یعنی 45 ارب روپے ہی حاصل کر پائیں گی اور یہ رقم ایک سال میں 29 اقساط میں ادا کی جائے گی۔ اس موقع پر پاور بال پراڈکٹ گروپ کے چیئرمین چارلی مکلنٹائر نے کہا کہ چھ دیگر افراد کو فی کس 20 لاکھ ڈالر ملیں گے جن کا تعلق کنیکٹی کٹ، الینوائے، لیوزیانہ، نیومیکسکو، پنسلوانیہ، اور ورجن آئی لینڈز سے ہے جبکہ چار افراد کو 10، 10 لاکھ ڈالر کے انعامات ملے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close