دنیا

پاکستان سے جنگ کا انتظار ہے، افغان فوجی جنرل

پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 70ہزار سے زائد قیمتی جانیں قربان کردیں اور کئی ٹریلین ڈالر کا نقصان اٹھا یالیکن پھر بھی امریکہ اور افغانستان پاکستان کے خلاف بیان بازی کرتے رہتے ہیں۔ افغان حکومت نے بھی ماضی میں کئی بار پاکستان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کے حوالے سے جھوٹے الزامات لگائے ہیں جبکہ پاکستان کا سب سے بڑا دشمن بھارت بھی اسی قسم کی زبان استعمال کرتا ہے۔ جھوٹے الزامات کے بعد اب افغان آرمی کے جنرل پاکستان سے جنگ کی بھی باتیں کر رہے ہیں۔ افغان آرمی کے میجر جنرل ڈی لانگ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سے براہ راست جنگ پر ایسے ہی خوشی ہو گی جیسے کسی کو اپنے محبوب کے ساتھ شادی پر ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری خواہش پوری ہو گی۔ واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ جب کسی افغانی جنرل نے پاکستان سے جنگ کی خواہش کا اظہار کیا اس سے قبل گزشتہ سال مئی میں افغان آرمی چیف جنرل قدام شاہ شمیم نے کہا تھا کہ اگر سرحد پار سے جارحیت بند نہ ہوئی تو فوجی طاقت کا آخری آپشن استعمال کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیوڈرنڈ لائن کے ساتھ جارحیت کا جواب دینے کے لیے فوج کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close