دنیا

بھارت نے چین کے آگے گھٹنے ٹیکتے ہوئے ڈوکلام سے فوج نکال لی

بیجنگ: بھارت نے چین کے آگے گھٹنے ٹیکتے ہوئے سرحدی علاقے ڈوکلام سے فوج واپس بلالی۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا شن ینگ نے ڈوکلام سے بھارتی فوج کی واپسی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ چینی فوجی دستے ڈوکلام میں گشت جاری رکھیں گے۔ چین کی سرکاری خبر ایجنسی ژنہوا کے مطابق چینی حکومت نے تصدیق کی کہ بھارت نے ڈوکلام سے اپنی فوج واپس بلالی ہے جس کے نتیجے میں 2 ماہ سے جاری سرحدی تنازع ختم ہوگیا اور نئے فیصلے کے حساب سے تعیناتیاں اور ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ دونوں ممالک کی حکومتوں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں سرحدی تنازع اور کشیدگی کو ختم کرنے پر اتفاق کیا گیا، چین تاریخی سرحدی اصولوں کی روشنی میں اپنی سالمیت کو یقینی بنانے کےلیے حق خودمختاری کو استعمال کرتا رہے گا۔ ترجمان نے امید ظاہر کی کہ بھارت بین الاقوامی سرحد کا احترام کرے گا اور سرحدی امن کو یقینی بنانے کے لیے باہمی خودمختاری کے احترام کی بنیاد پر چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

دوسری جانب بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ دونوں ممالک نے سفارتی بات چیت میں تنازع کو ختم کرنے پر اتفاق کیا جس کے بعد دونوں نے اپنی اپنی فوجیں واپس بلائی ہیں اور اب کوئی فوج ڈوکلام میں موجود نہیں۔ واضح رہے کہ ڈوکلام چین اور بھوٹان کے درمیان متنازع سرحدی علاقہ ہے جس میں جون میں چین نے سڑک کی تعمیر شروع کی تھی جسے روکنے کے لیے بھارت نے ڈوکلام میں اپنی فوج داخل کردی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close