بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں لڑکی سر عام اغوا
ایک راہ گیر نے اس منظر کو اپنے کیمرے میں ریکارڈ کر لیا
نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت دہلی کے علاقے منگول پوری میں ایک لڑکی کو سڑک سے سر عام اغوا کر لیا گیا
بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کے علاقے منگول پوری میں تین افراد نے ایک لڑکی کو کار میں اغوا کر لیا، وائرل ویڈیو میں ایک شخص کو لڑکی کو گھسیٹتے ہوئے اور گاڑی میں دھکیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ایک راہ گیر نے اس منظر کو اپنے کیمرے میں ریکارڈ کر لیا، جس کی ویڈیو بعد میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکا لڑکی کو زبردستی کار کے اندر دھکیل رہا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق کار پر ہریانہ نمبر پلیٹ تھی اور یہ ایک پرائیویٹ کیب تھی۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس ہریندر کمار سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ یہ ویڈیو ہفتہ کی رات ان کے نوٹس میں آئی اور انھوں نے اسے سنجیدگی سے لیا ہے۔
Viral video of Girl being kidnapped from Mangolpuri.
If it was for making reels strict action should be takenSharing thread of Investigation: pic.twitter.com/C54bDjZ1dN
— Atulkrishan (@iAtulKrishan) March 19, 2023
پولیس ڈپٹی کمشنر کے مطابق گاڑی اور ڈرائیور کا سراغ لگا لیا گیا ہے، دو لڑکوں اور ایک لڑکی نے روہنی سے وکاس پوری جانے کے لیے اوبر کے ذریعے گاڑی بک کرائی تھی۔ راستے میں ان کے درمیان جھگڑا ہوا۔
پولیس نے معاملے کی تحقیقات کے لیے کئی ٹیمیں تشکیل دی ہیں، ٹیکسی کے مالک کی شناخت گڑگاؤں کے رہائشی کے طور پر ہوئی ہے اور وہاں بھی ایک ٹیم بھیجی گئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔