دنیا
جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے، قطر پہ دباؤ برقرار رکھا جائیگا، سعودی عرب
ریاض: سعودی عرب نے پھر کہا ہے جب تک 13 مطالبات پورے نہیں ہوتے قطر پر دباﺅ برقرار رہے گا۔ وزیرخارجہ عادل الجبیر نے روسی وزیرخارجہ کے ہمراہ جدہ میں پریس کانفرنس کرتے کہا نیا صفحہ کھولنے کیلئے دوحہ کو ضرور جواب دینا ہوگا۔ سرگئی نے فرمانروا شاہ سلمان سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ قبل ازیں سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر اور دیگر ذمے داران نے شاہ عبدالعزیز ہوائی اڈے پر لاﺅروف کا استقبال کیا۔ دوطرفہ تعاون‘ خلیجی بحران‘ شام کی صورتحال کیساتھ ساتھ یمن‘ عراق‘ لیبیا اور مسئلہ فلسطین پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ادھرمتحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے باور کرایا ہے کہ قطر‘ ریاض اور ابوظہبی کے بیچ دراڑ ڈالنے میں ناکام رہا ہے۔ وہ ہمیں سعودی عرب سے لڑانا چاہتا ہے۔