دنیا

چین کا راہداری منصوبے پر سیاسی جماعتوں کے اختلافات پر اظہار تشویش

اقتصادی رہداری منصوبے پر اختلافات نے چینی حکومت کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ اسلام آباد میں چینی سفارتخانے سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ منصوبے پر دونوں ملکوں میں مکمل اتفاق پایا جاتا ہے۔ امید ہے فریقین تمام اختلافات اتفاق رائے سے حل کر لیں گے۔

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر اختلافات سر اٹھانے لگے۔ یہ اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا، عظیم ہمسائیہ چین بھی پریشان ہو گیا۔ سیاسی جماعتوں کے درمیان بڑھتی گرما گرمی پر چینی حکومت میدان میں آ گئی۔ اسلام آباد میں چینی سفارتخانے سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے، بیان کے مطابق اقتصادی راہداری پورے پاکستان کے لئے ہے۔ منصوبے کو دونوں ملکوں کے عوام کی حمایت حاصل ہے۔ دونوں حکومتوں کے درمیان بھی اس سلسلے میں مکمل اتفاق پایا جاتا ہے۔ چینی حکومت نے امید ظاہر کی ہے کہ تمام فریق آپس میں رابطے مضبوط بنائیں گے اور تمام اختلافات اتفاق رائے سے حل کر لیں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ منصوبے کی تیز رفتار تعمیر کیلئے پاکستان کیساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔ راہداری کی تکمیل سے دونوں ملکوں کےعوام کو بے پناہ فوائد حاصل ہوں گے۔ 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close