برمنگھم ائرپورٹ نے دوبارہ پروازوں میں تاخیر کے لئے بدترین ائرپورٹ کا ٹائٹل حاصل کر لیا
برمنگھم ائرپورٹ مسلسل دوسرے سال پروازوں میں تاخیر کے لئے برطانیہ میں بدترین ائرپورٹ ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے تجزیے کے مطابق ویسٹ مڈلینڈز ائرپورٹ 2022میں اوسطاً شیڈول سے روانگی کے لئے آدھ گھنٹے پیچھےرہا۔
برمنگھم ائرپورٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ 2022کا آغاز کووڈ نے برباد کردیا سفر کی پابندیاں اٹھائے جانے کے بعد ایوی ایشن انڈسٹری نے بحالی کے لئے سرتوڑ کوششیں کیںیہ سال 2020کے بعد سے کووڈ سے متاثر نہیں ہوا۔
ائرپورٹ بخوبی کام کر رہا ہے اورمسافروں کی تعداد وباسے قبل کی تعداد کے برابر یا زیادہ ہو گئی ہے۔ کنزیومرمیگزین ایڈیٹر روری بولینڈ نے کہا ہے کہ ائرپورٹ کاانتخاب سفر کو بنانے یا بگاڑنے کا سبب نہیں ہونا چاہئے۔ بہرحال بہت سارے مسافروں کے لئے گزشتہ سال افسوسناک تھا۔
گزشتہ سال کی افراتفری کا اعادہ نہ ہونے دیا جائے اور ائرپورٹوں اور ائرلائنوںکویہ یقینی بنانا چاہئے کہ وہ موسم گرماکے شیڈولز کوپوراکرنے کے لئے مل کر کام کر رہے ہیں جبکہ حکومت کو انڈسٹری کامواخذہ کرنے کیلئے ایوی ایشن اتھارٹی کوفوری طور پر اختیارات دینے چاہیں۔