دنیا

سوئزرلینڈ بی ایل اے کیخلاف کارروائی کرے، پاکستان

جنیوا: پاکستان نے سوئٹزلینڈ سےآزاد بلوچستان سے متعلق تشہیری مہم روکنے اور کالعدم بی ایل اے کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کردیا۔ اقوام متحدہ جنیوا میں پاکستان کے مستقل مندوب فرخ عامل نے سوئس ہم منصب کو ایک مراسلہ بھیجا ہے جس میں سوئس سرزمین کو بی ایل اے تنظیم کی بھارتی گٹھ جوڑ سے پاکستان مخالف سرگرمیوں کےاستعمال پر گہری تشویش اور تحفظات سے آگاہ کیا گیاہے۔ مراسلے کے متن میں کہا گیاہے کہ سوئٹزرلینڈ میں “آزاد بلوچستان” نعرے کی تشہیر پاکستان کی سالمیت و خود مختاری پر حملہ ہے، کالعدم دہشت گرد تنظیم پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز اورمعصوم شہریوں پر حملوں میں ملوث ہے جب کہ برطانیہ میں بھی یہ تنظیم اور امریکا میں اس کے کئی نمائندے دہشت گرد قرار دیئے جا چکے ہیں۔ مراسلے میں آزاد بلوچستان کی تشہیر روکنے،کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں کی تشہیری کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close