دنیا

سی پیک پاک چین دوستی کا اہم حصہ ہے، چینی صدر

بیجنگ: چین نے اپنے تجوبز کردہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے منسلک عالمی برادری کے جن ممالک کو مدد فراہم کی ہے۔ انکی تفصیلات گزشتہ روزجاری کی گئی ہیں‘ تاہم اس تفصیل میں پاکستان کا ذکر خاص طورپر کیا گیا ہے۔ تفصیل کے مطابق 18 جون 2017ء کو چینی صدر شی جن پنگ نے اقوام متحدہ کے دفتر جنیوا میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا مقصد پوری انسانیت برادری کو ترقی میں فائدہ پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 100 سے زیادہ ممالک اور عالمی تنظیموں نے اس منصوبے کی حمایت کی ہے اور کئی منصوبے اس پروگرام کے تحت شروع کئے گئے ہیں۔ چینی صدر 2015ء میں اپنے پہلی غیرملکی دورے پر پاکستان پہنچے تھے۔ 21 اپریل کو انہوں نے 30 منٹ تک پاکستانی پارلیمنٹ سے خطاب کیا۔ 30 منٹ کے دوران سامعین نے 50 مرتبہ تالیاں بجا کر ان کی تحسین کی۔ پاکستان کی مختلف سیاسی پارٹیوں نے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی زبردست حمایت کی۔ انہوں نے کہا بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ 21 ویں صدی کی بحری شاہراہ ریشم اور شاہراہ ریشم اقتصادی بیلٹ پر مشتمل ہے جس کا مقصد قدیم شاہراہ ریشم کے روٹ پر تجارت اور بنیادی ڈھانچے کے نیٹ ورک کی تعمیر کرکے ایشیا کو یورپ‘ افریقہ اور دیگر ممالک کے ساتھ منسلک کرنا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close