بھارت میں 3 ٹرینوں کے درمیان ہولناک حادثہ ، 288 افراد لقمہ اجل بن گئے
کولکتہ: ٹرینوں کے تصادم کے بعد جائے حادثہ پر قیامت کا منظر، اموات 288 جبکہ 900 افراد زخمی ہوئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں 3 ٹرینوں کے ٹکرانے کے نتیجے میں اموات کی تعداد 288 ہوگئی۔
کولکتہ سے چنائی جانے والی مسافر ٹرین کی متعدد بوگیاں بھارتی ریاست اریسہ کے ضلع بالاسور میں پٹری سے اتر کر دوسری پٹری پر مخالف سمت سے آنے والی ٹرین سے جا ٹکرائیں۔ اسی دوران ایک مال گاڑی بھی دونوں ٹرینوں سے ٹکرا گئی۔
ٹرینوں کے تصادم کے بعد جائے حادثہ پر قیامت کا منظرتھا۔ قریبی دیہاتوں سے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت مسافروں کی امداد کو پہنچے۔ حادثے میں لقمہ اجل بننے والوں کے اعضا دور دور تک پھیل گئے جبکہ 900 افراد زخمی ہوئے۔
How Odisha Train Accident Happened: 3 Trains Collided Within Minutes https://t.co/CINFZQkZWR pic.twitter.com/FSBpRl8SQN
— NDTV (@ndtv) June 3, 2023
حکام کے مطابق ٹرینوں کی تباہ ہونے والی بوگیوں کے درمیان سیکڑوں افراد اب تک پھنسے ہوئے ہیں۔ سیکڑوں ریسکیو اہلکار، سیکورٹی فورسز اہلکار اورایمبولینسز امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی کا اعلان کردیا گیا ہے۔
تباہ ہونے والی بوگیوں کو کاٹ کر پھنسے ہوئے افراد کو نکالا جا رہا ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔