دنیا

صرف ایک دوسرے سے اتحاد ہی خطے میں سلامتی لائے گا: ایران

ایران، سعودی عرب کے ساتھ ساتھ دیگر خلیجی ریاستوں کا بحری اتحاد کا منصوبہ ہے، جس میں بھارت اور پاکستان کو بھی شامل کیا جائے گا۔

ایران کی بحریہ کے کمانڈر شہرام ایرانی نے کہا کہ خطے کے ممالک نے آج یہ احساس کیا ہے کہ صرف ایک دوسرے اتحاد ہی خطے میں سلامتی لائے گا۔

انہوں نے اتحاد کی نوعیت سے متعلق تفصیلات نہیں بتائیں تاہم کہا کہ جلد ہی طریقہ کار وضع کیا جائے گا۔

ایرانی کمانڈر نے کہا کہ اتحاد میں شامل ہونے والی دیگر ریاستوں میں متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر، عراق، پاکستان اور بھارت کا بھی نام ہے۔

ایران نے حالیہ مہینوں میں خلیجی ریاستوں کے ساتھ اپنے تعلقات بہتر بنانے کی کوششیں کی ہیں اور تعلقات بحال کردیے ہیں۔

رواں برس مارچ میں سعودی عرب اور ایران نے 7 سال تک جاری رہنے والی کشیدگی ختم کرتے ہوئے چین کی ثالثی میں تعلقات بحالی کا معاہدہ کیا تھا، جس میں علاقائی استحکام اور اقتصادی تعاون پر زور دیا گیا تھا۔

دونوں ممالک نے 2001 میں کیے گئے معاہدے کے تحت سیکیورٹی تعاون اور تجارت، معیشت اور سرمایہ کاری جیسے دوسرے معاہدے بھی بحال کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

پاکستان نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ سفارت تعلقات معمول پر لانے پر خوشی اور تاریخی معاہدے پر دستخط کے لیے کردار ادا کرنے پر چین کی سربراہی کو سراہا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close