دنیا

میکسیکو میں خوفناک زلزلہ، 250 سے زائد ہلاک، ہزاروں متاثر

میکسیکو: امریکی ریاست میکسکو میں ہولناک زلزلے سے اب تک 224 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے ہیں ۔ زلزلے کی شدت سات اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی جس سے کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں ۔ اسکول کی عمارت تلے دب کر اکیس بچے بھی جان سے گئے.ملک میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے.رپورٹس کے مطابق میکسیکو سٹی میں 2 ہفتوں کے دوران دوسرے خوفناک زلزلے نے تباہی مچادی ہے ۔ مقامی وقت کے مطابق ایک بجے میکسکو سٹی سے 100 میل دور زلزلہ آیا جس کی ابتدائی شدت ریکٹر اسکیل پر سات اعشاریہ ایک تھی لیکن زلزلے کے جھٹکے متواتر بہت دیر تک محسوس کئے گئے جس سے زیادہ تباہی ہوئی۔زلزلے کے نتیجے میں درجنوں عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں جبکہ امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں ہیں اور ریسکیو ٹیمیں ملبے کے اندر دبے لوگوں کو بچانے کی کوشش کررہی ہیں ۔ مقامی حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔میکسکو سٹی کے سب سے بڑے ایئرپورٹ کو بھی زلزلے سے نقصان پہنچا جس کے باعث ایئرپورٹ کو بھی بند کردیا گیا ہے جبکہ شہر میں عمارتوں کو خالی کروالیا گیا ہے۔کئی سکولوں میں بچوں کے ملبے تلے پھنسے ہونے کا بھی خدشہ کیا جا رہا ہے۔اس شدید زلزلے کے بعد ٹیکسیکو سٹی کا ہوائی اڈا بند کر دیا گیا ہے۔ شہر میں عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا ہے۔تاہم یہ زلزلہ ایک ایسے وقت پر آیا ہے جب ملک میں 32 سال قبل آئے ایک شدید زلزلے کی یاد میں ڈرلز کی جا رہی تھیں۔ اطلاعات کے مطابق منگل کو آنے والے زلزلے کی وجہ سے کئی شہروں میں الارم بجے تاہم بہت سے شہریوں نے یہ خیال کیا کہ یہ اس تاریخی زلزلے کی یاد میں بجائے جا رہے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ مورلس ریاست میں 54، میکسیکو سٹی میں 50، پوبلا ریاست میں 26 اور میکسیکو سٹیٹ میں 9 اور باقی علاقوں میں100سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ میکسیکو کے صدر نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ سڑکوں پر نہ نکلیں تاکہ امدادی کارروائیوں میں خلل پیدا نہ ہو۔میکسیکو میں حکام نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ سڑکوں پر سگریٹ نوشی نہ کریں کیونکہ زلزلے کے باعث گیس لائنیں تباہ ہوئی ہیں اور ممکن ہے کہ گیس لیک ہو رہی ہو۔زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں فون کام نہیں کر رہے اور 38 لاکھ افراد بغیر بجلی کے ہیں۔میکسیکو سٹی کے میئر نے مقامی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 44 جگہوں پر عمارتیں منہدم ہوئی ہیں اور امدادی کام جاری ہے۔یاد رہے کہ دو ہفتے قبل میکسیکو میں آٹھ اعشاریہ ایک شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں 90 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز میکسیکو سٹی کے قریب پوبلا تھا اور اس کی گہرائی صرف 51 کلومیٹر تھی۔اطلاعات کے مطابق میکسیکو سٹی کے کئی علاقوں میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔یہ زلزلے اس وقت ایا ہے جب میکسیکو سٹی میں 32 سال پہلے آنے والے زلزلے کی یاد میں ہونے والی تقریب کی ریہرسل ہو رہی تھی جس میں 10 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔ واضح رہے 2 ہفتے قبل میکسیکو کی تاریخ کا شدید ترین زلزلہ آیا تھا جس میں 90 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔اس سے قبل عین اسی مقام پر 32 سال قبل 1985 میں زلزلہ آیا تھا جس میں لگ بھگ 10 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے اور آج ہی کے دن رونما ہونے والے زلزلے کی یاد میں کئی تقاریب بھی منعقد کی گئی تھیں

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close