دنیاپاکستان

ہمیشہ غیر ملکی حکومتوں سے زیر حراست امریکی شہریوں تک رسائی دینے کا مطالبہ کرتے ہیں

خدیجہ شاہ دہری شہریت رکھتی ہیں ان کے کیس پر نظر ہے

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ خدیجہ شاہ کیس میں پاکستانی حکام سے قونصلر رسائی مانگی ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ خدیجہ شاہ دہری شہریت رکھتی ہیں۔ ان کے کیس پر نظر رکھی ہوئی ہے اور پاکستانی حکام سے قونصلر رسائی مانگی ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان سے براہ راست بات چیت جاری رکھیں گے۔

ویدانت پٹیل نے کہا کہ ہم ہمیشہ غیر ملکی حکومتوں سے زیر حراست امریکی شہریوں تک رسائی دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ توقع ہے پاکستانی حکام شفاف اور منصفانہ ٹرائل کویقینی بنائیں گے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ امریکی سازش کے الزامات جھوٹ ہیں۔ پاکستان کے عوام ہی ملک کی سیاست سے متعلق فیصلہ کرسکتے ہیں۔ پاکستان کے ساتھ طویل عرصے سے جاری تعاون اہم ہے۔ خوشحال اور جمہوری پاکستان امریکا کے مفاد میں ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close