دنیا

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے سامنے کشمیر کا معاملہ اٹھا دیا

نیویارک: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان نیویارک میں ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھاتے ہوئے سیکرٹری جنرل کو ڈوزیئر دیا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے سامنے کشمیر کا معاملہ اٹھایا اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر انہیں ڈوزیئر دیا۔ وزیراعظم نے اقوام متحدہ سے کشمیر کیلئے خصوصی نمائندے کے تقرر کا بھی مطالبہ کیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان کیساتھ مذاکرات کے دروازے بند کر رکھے ہیں، وزیراعظم نے ایل او سی پر بھارت کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کیا۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان کیساتھ مذاکرات کے دروازے بند کر رکھے ہیں، وزیراعظم نے ایل او سی پر بھارت کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صرف رواں سال بھارت 600 بار سیز فائر کی خلاف ورزی کر چکا ہے، بھارتی فورسز کی فائرنگ سے آج بھی چار افراد جان سے گئے ہیں، وزیراعظم اور یو این جنرل سیکرٹری میں افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں دیرپا امن کیلئے مذاکراتی عمل کی اہمیت پر اتفاق کیا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستان میرے دل کے بہت قریب ہے، پاکستان کا کئی بار دورہ کرچکا ہوں اور انسداد دہشتگردی کیلئے پاکستان کے اقدامات کا عینی شاہد ہوں، انتونیو گترس کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کوششیں کا دل سے معترف ہوں، پاکستان میں جمہوریت کے استحکام کا معترف ہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close