دنیا

ہم دو ماہ بعد داعش کے ختم ہونیکا جشن منائیں گے، قاسم سلیمانی

گیلان: شمال مغربی ایران کے شہر گیلان میں شہید مدافع حرم حسین پور کے چالیسویں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جنرل قاسم سلیمانی کا کہنا تھا کہ ہم ماہ محرم میں داخل ہورہے ہیں اور آج پہلی شب محرم ہے۔ انھوں نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کا تعلق صرف شیعہ مسلمانوں سے نہیں ہے بلکہ پوری دنیائے انسانیت سے ہے اور دیگر مذاہب کی عظیم ہستیوں، دانشوروں اور علما نے امام حسین کو خراج عقیدت پیش کیا ہے اوران کی پیروی کی دعوت دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایک عیسائی ادیب عیسائیوں کو مخاطب کرکے کہتا ہے کہ عیسائیت حسین کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتی بلکہ کوئی بھی دین چاہے وہ آسمانی ہو یا غیر آ‎سمانی ہو، اس میں اگر حسین نہیں ہے تو وہ زمینی دین ہے اور بہشت سے دور رہے گا۔ ایک اور عیسائی قانونداں کہتا ہے کہ میرے اندر حق نے اس طرح جوش مارا کہ مجھے شدت محبت کی وجہ سے شیعہ علی کہا گیا اے آسمان گواہ رہنا اور اے زمین گواہ رہنا کہ میں محب علی ہوں اور حسین نے مجھ عیسائی کو گریہ پر مجبور کردیا۔ جنرل قاسم سلیمانی کا کہنا تھا کہ یہ محشتم کاشانی کے اس شعر کی تعبیر ہے کہ این حسین کیست کہ عالم ہمہ دیوانہ اوست این چہ شمعی ست کہ جانہا ھمہ پروانہ اوست

جنرل قاسم سلیمانی نے کہا کہ اگر موصل میں شیعہ نوجوانوں نے شہادت قبول نہ کی ہوتی تو یہ شہر اتنی جلدی آزاد نہیں ہوسکتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر شیعہ نوجوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ نہ پیش کیا ہوتا تو آج شام کا شہر حلب بھی آزاد نہ ہوتا بلکہ اس شہر کے عوام کا داعش کے ہاتھوں قتل عام ہوگیا ہوتا۔ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے القدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی نے کہا کہ داعش کا داعش کا خاتمہ قریب ہے اور میں واضح الفاظ میں کہتا ہوں کہ ہم دو ماہ کے بعد اس شجرہ ملعونہ کے خاتمے کا جشن منائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close