سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کے خلاف اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس آج جدہ میں ہو گا۔
او آئی سی نے متعلقہ حکومتوں پر زور دیا ہے کہ قرآنِ کریم اور دیگر اسلامی اقدار، علامتوں اور مقدسات کی بے حرمتی جیسے گھناؤنے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائیں۔
سوئیڈن میں ہونے والے واقعے کے خلاف عالمِ اسلام سراپا احتجاج ہے اور دنیا بھر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
اس حوالے سے دنیا بھر میں رہنے والے عام مسلمان بھی سوشل میڈیا پر اس واقعے کی مذمت کر رہے ہیں۔
علاوہ ازیں یورپی یونین نے بھی اس واقعے کی مذمت کی ہے۔
دوسری جانب سوئیڈن نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کو انفرادی قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔