دنیا

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی پانی پانی ہوگیا

 دریائے جمنا میں پانی کی سطح کا 45 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

بھارت میں شدید بارشوں کے باعث دریائے جمنا میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

نئی دہلی سے بھارتی میڈیا کے مطابق دریائے جمنا سے پانی کا ریلہ نئی دہلی میں داخل ہوگیا۔ جس کے بعد شہر کے تمام تعلیمی ادارے اتوار تک بند کر دیے گئے ہیں اور لوگوں کو گھروں سے کام کی ہدایت کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ سڑکوں پر پانی آنے سے مختلف علاقوں میں شدید ٹریفک جام ہے۔ نئی دہلی کے لال قلعہ کے اطراف کی سڑکیں بھی پانی میں ڈوب گئیں۔

بھارتی میڈیا کےمطابق سیلابی صورتحال سے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ بند ہوگئے ہیں اور شہر میں پانی کی سپلائی متاثر ہوئی ہے۔ بھارت میں بارشوں سے گذشتہ روز دریائے جمنا میں پانی کی سطح کا 45 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

دریں اثنا دارالحکومت نئی دہلی پانی پانی ہوگیا، اور سڑکوں پر کشتیاں چلنے لگیں، نشیبی علاقوں سے ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دریائے جمنا میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، سڑکوں پر پانی آنے سے مختلف علاقوں میں شدید ٹریفک جام ہے، نئی دہلی کے لال قلعے کے اطراف کی سڑکیں بھی پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔

شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی کمر تک پہنچ گیا ہے، واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ بند ہونے سے شہر بھر میں پانی کی سپلائی شدید متاثر ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں مون سون میں اب تک نئی دہلی میں معمول سے 113 فیصد زیادہ بارش ہوئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close