دنیا

روس قبضے میں لئے گئے یوکرینی علاقوں میں بلدیاتی انتخابات کروانے جارہا ہے

روس کا مقصد یوکرین کے مقبوضہ علاقوں پر اپنی گرفت مضبوط کرنا ہے

 یوکرین کی وزارت خارجہ نے روس کے فیصلے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ یہ جعلی انتخابات ہیں۔

روس یوکرین کے مقبوضہ حصوں میں رواں ہفتے کے آخر میں بلدیاتی انتخابات کروانے جارہا ہے جس کا مقصد ان علاقوں پر اپنی گرفت مضبوط کرنا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کے علاقے ڈونیٹسک، لوہانسک، کھیرسن اور زاپوریزہیا میں روس کی جانب سے تعینات شدہ قانون سازوں کے لیے ووٹنگ پہلے ہی شروع ہو چکی ہے جو اتوار کو ختم ہو گی۔

انسانی حقوق کی تنظیم کونسل آف یورپ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ روس کا یہ اقدام بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے جسے روس مسلسل نظر انداز کر رہا ہے۔
دوسری جانب یوکرین کی وزارت خارجہ نے روس کے فیصلے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ یہ جعلی انتخابات ہیں۔ یوکرینی پارلیمنٹ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ روس کی ان علاقوں میں ووٹنگ یوکرینی شہریوں کے لیے خطرہ ہے۔ یوکرینی حکام نے دوسرے ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ ووٹ کے نتائج کو تسلیم نہ کریں۔

علاوہ ازیں سیاسی تجزیہ کار عباس گلیاماؤف نے کہا کہ اس حقیقت کے باوجود کہ الحاق شدہ علاقوں پر مکمل کنٹرول نہیں ہے، روس کیلئے مقبوضہ علاقوں میں معمول کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری رکھنا ضروری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close