دنیا

لیبیا میں بحیرۂ روم سے آنے والے سمندری طوفان کے بعد بدترین تباہی

 اقوامِ متحدہ لیبیا میں 11 ہزار 300 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کر چکی ہے۔

لیبیا میں بحیرۂ روم سے آنے والے سمندری طوفان کے نتیجے میں سیلاب کے بعد بدترین تباہی ہوئی ہے، ایک ہفتے بعد بھی لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سیلاب سے متاثرہ لیبیا کے ساحلی شہر درنا میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اقوامِ متحدہ لیبیا میں 11 ہزار 300 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کر چکی ہے۔

اقوامِ متحدہ کے مطابق لیبیا میں 10 ہزار سے زائد افراد اب بھی لاپتہ جبکہ 40 ہزار بے گھر ہیں۔

اقوامِ متحدہ نے ہلاکتوں کی تعداد میں آنے والے دنوں میں مزید اضافے کے خدشے کا بھی اظہار کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لیبیا کو اقوامِ متحدہ، یورپ اور مشرقِ وسطیٰ کے ممالک کی جانب سے امداد پہنچائی جا رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close