دنیا

بھارتی سیاستدان نے لائیو شو میں کینیڈا کو ایٹمی حملے کی دھمکی دے دی

کپل کمار اقلیتوں کے خلاف ہندو شہریوں کو بھڑکانے کا کام کرتے رہتے ہیں

بھارتی انتہا پسند سیاستدان نے کینیڈا کو دھمکی دیکر نام نہاد سیکولر اسٹیٹ اور امن پسند ملک ہونے کا دعویٰ خود ہی جھوٹا ثابت کردیا۔

کینیڈا نے جب سے ہردیپ قتل کیس میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد پیش کیے اور بھارتی سفیر کو ملک بدر کیا ہے۔ بھارت کو سمجھ نہیں آرہا ہے کہ وہ اپنا دفاع کیسے کرے۔

اس کے لیے ناکام سفارت کاری کے باعث مایوس مودی نے بھارتی میڈیا کو ٹاسک دیدیا جو انتہا پسندی، منہ زوری اور جھوٹ پھیلانے کی صلاحیتوں سے مالا مال ہیں۔
بھارتی میڈیا کس طرح اشتعال انگیزی کو ہوا دیتے ہیں اور معصوم شہریوں کو ورغلا کر تشدد پر اکساتے ہیں اس کی مثالیں خود بھارتی میڈیا پر پیش ہونے والے عقل و دلیل سے عاری اور انتہا پسندانہ نظریات کے پرچاری ٹاک شوز میں سامنے آتی رہتی ہیں۔

ایسے ہی ایک ٹاک شو میں بھارت کے دنیا میں جنگ و جدل کے عزائم اُس وقت بے نقاب ہوگئے جب کپل کمار نامی تجزیہ کار نے کینیڈا کے ہردیپ سنگھ کے قتل میں را کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد کا جواب دینے کے بجائے الٹا ایٹمی جنگ کی دھمکی دیدی۔

بھارتی میڈیا نے سفارتی آداب اور صحافتی اصولوں کو روندتے ہوئے اس انتہا پسندانہ دھمکی کو براہ راست نشر ہونے دیا۔ جس سے بھارت کی جارحیت پسندی کھل کر سامنے آگئی۔

یاد رہے کہ یہ وہی کپل کمار ہیں جو اپنی مسلم دشمنی کے لیے شہرت رکھتے ہیں اور اقلیتوں کے خلاف معصوم ہندو شہریوں کو بھڑکانے کا کام کرتے رہتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close