دنیا

شاہ سلمان کا دورہ روس، اربوں ڈالر کے دفاعی معاہدات متوقع

ماسکو: سعودی فرمانروا شاہ سلمان سرکاری دورے پر روس میں موجود ہیں اور اس دوران دونوں ملکوں کے درمیان اربوں ڈالر کے کئی سمجھوتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ روسی صدر ولادن پوٹین کی دعوت پر دورہ کررہے ہیں ۔اس دورے میں دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات کا ایجنڈہ دوطرفہ دفاعی تعلقات کا فروغ سرفہرست ہے۔ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب روس سے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک خودمختاری کے اصولوں، دوستانہ روابط کا فروغ چاہتے ہیں اور داخلی امور میں کسی قسم کی مداخلت نہ کرنے کی پالیسی پر کاربند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی شاہ کے دورہ ماسکو کا مقصد شدت پسندی کی روک تھام اور دہشت گردی کی تمام شکلوں سے نمٹنے کے چیلنجز کے ساتھ ساتھ خطے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کےلیے مشترکہ حکمت وضع کرنا ہے۔ سعودی شاہ کے دورے کے موقع پردو طرفہ تجارت، توانائی، زراعت، اقتصادی اور صنعتی شعبے میں دو طرفہ تعاون بڑھانے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان 10 بڑے سمجھوتے طے پانے کا امکان ہے، جس سے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا موقع ملے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close