طوفانی بارشوں سے نیویارک ڈوب گیا ، شہر کی سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل
نیویارک کا انفرا اسٹرکچر اتنا زیادہ پانی ہینڈل نہیں کر پا رہا ہے
نیویارک: طوفانی بارشوں سے نیویارک ڈوب گیا،سیلابی ریلوں سے شہر کی سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہوگئیں
امریکی ریاست نیویارک میں طوفانی بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا جس کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق گزشتہ 5 روز سے مسلسل ہونے والی بارشوں سے نیویارک کے مختلف حصے زیر آب آگئے۔ پانی کے ریلوں نے سڑکوں کو ندی نالوں میں تبدیل کردیا۔ زیرزمین ٹرین کے نظام کو پانی بھرنے کے باعث بند کردیا گیا۔
This is #NYC New York city, today.
Rainfall rate already 1-2 inches per hour. And its just beginning.#ClimateChange is real.#ClimateChange is everywhere.pic.twitter.com/kBxymMndRB— Adil Najam (@AdilNajam) September 29, 2023
طوفانی بارشوں کے باعث سیکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئیں اور تاخیر کا شکار ہوئیں جس کے نتیجے میں ہزاروں مسافر ائیرپورٹس پر پھنس گئے۔ نیویارک کے جان ایف کینیڈی ائیرپورٹ پر 3 انچ سے زیادہ پانی کھڑا ہوگیا۔
نیویارک میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کے بعد ریاست میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ نیویارک کا انفرا اسٹرکچر اتنا زیادہ پانی ہینڈل نہیں کر پا رہا جس کی وجہ سے افراتفری ہے اور معمول کی زندگی مفلوج ہوگئی ہے۔