دنیا

چین نے پاکستان کے حق میں ایک اور بیان دے دیا، امریکہ کو قیمتی مشورہ بھی دے ڈالا

بیجنگ: چین نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کا مکمل اعتراف کرے۔ امریکی مسلح افواج کے سربراہ جنرل جوزف ڈنفورڈ نے پاکستان کی خفیہ ایجنسی پر دہشت گردوں کے ساتھ روابط کا الزام لگایا تھا جب کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ پاکستان دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے۔ چینی وزارت خارجہ نے پاکستان کی خفیہ ایجنسی  پر الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اسلام آباد کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کی جانے والی فعال کوششوں کا مکمل طور پر اعتراف کرے۔
چین کا کہنا تھا کہ  پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہراول محاذ پر ہے، کئی سال سے پاکستان دہشت گردی کو شکست دینے کی مسلسل کوششیں کررہا ہے جس میں اس نے بہت قربانیاں دی ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ بین الاقوامی برادری پاکستان کی کوششوں کا مکمل اعتراف کرے۔
چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ چین دہشت گردی کے خلاف بین الاقوامی تعاون کو مضبوط اور کوششوں کو مربوط کرنے کے لیے عالمی برادری کی تائید کرتا ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان اور امریکا باہمی احترام کی بنیاد پر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گے اور خطے و دنیا کی سلامتی و استحکام کے لیے مل جل کر کام کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close