دنیا

اسرائیل کا حقِ دفاع تسلیم لیکن اس کی قیمت فلسطینیوں کا قتل عام نہیں : کینیڈی وزیراعظم

غزہ میں جنگ بندی کی راہ ہموار کرنے کے لیے فریقین کو مثبت قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے

اوٹاوا:  اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، ہم بھی اسے تسلیم کرتے ہیں۔

کینیڈی وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی کی راہ ہموار کرنے کے لیے فریقین کی جانب سے مثبت قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔

کینیڈا وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل کے حقِ دفاع کو تسلیم کرتے ہیں لیکن اس حق کی قیمت فلسطینیوں کا قتل عام نہیں ہونا چاہیے۔

جسٹن ٹروڈو نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام شہریوں اور خاص طور پر بچوں پر جنگ کے تباہ کن اثرات پر گہری تشویش ہے۔

جسٹن ٹروڈو نے حماس پر بھی زور دیا کہ وہ اسرائیلی یرغمالیوں کو فوری اور غیر مشروط طور پر رہا کرے۔

جسٹن ٹروڈو نے یہ بھی کہا کہ جنگ زدہ علاقے سے کینیڈی شہریوں اور تمام غیر ملکی شہریوں کو بحفاظت نکالنے کے لیے دیگر ممالک اور اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close