دنیا

مغربی یورپ میں طوفان سیاران کی تباہ کاریاں ، ہلاکتیں 10 سے تجاوز کرگئیں

سیاران نامی طوفان نے اٹلی، اسپین، بیلجیئم اور جنوبی انگلینڈ کے شہروں کو متاثر کیا

مغربی یورپ میں ہلاکت خیز طوفان سیاران کی تباہ کاریاں میں مجموعی ہلاکتیں 10 سے تجاوز کرگئیں۔

مغربی یورپ میں 200 کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے نظام زندگی کو درہم برہم کرکے رکھ دیا۔

سیاران نامی طوفان نے اٹلی، اسپین، بیلجیئم اور جنوبی انگلینڈ کے شہروں کو متاثر کیا ۔ بندرگاہیں، ہوائی اڈے اور ریلوے اسٹیشن بند کرنا پڑگئے۔

اٹلی میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ اسپین، فرانس اور بیلجیئم میں دو دو جب کہ جرمنی میں ایک شخص ہلاک ہوا۔ صرف اسپین میں 11 ہوائی اڈوں پر 80 سے زائد پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
اسی طرح جنوبی انگلینڈ میں 135 کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے چلنے والی بڑی لہریں ساحلی پٹی کے ساتھ ٹکرا جانے کے باعث سیکڑوں اسکول بند کر دیے گئے۔

جرسی کے چینل آئی لینڈ میں رہائشیوں کو راتوں رات ہوٹلوں میں منتقل کرنا پڑا کیونکہ 164 کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے آنے والے جھکڑوں نے گھروں کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا تھا۔

اسی طرح ایمسٹرڈیم کے شیفول ہوائی اڈے پر 200 سے زیادہ پروازیں منسوخ کر دی گئیں جو کہ ایک بڑا یورپی مرکز ہے۔ طوفان کے اثرات پرتگال تک محسوس کیے گئے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close