دنیا
اسرائیل کو غزہ کے معصوم بچوں اور خواتین کا قتل عام بند کرنا ہو گا : یولندہ دیاز
اسرائیل کو اسلحے کی فروخت روک دی جائے تاکہ اسرائیل جنگ بندی پر مجبور ہو
میڈرڈ: اسرائیل پر سفارتی دباؤ بڑھایا جائے گا تاکہ غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کوروکا جائے اور اسرائیل جنگ بندی پر مجبور ہو۔
ہسپانوی نائب وزیراعظم یولندہ دیاز نے غزہ میں اسرائیل کے ہاتھوں مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں سنگین جنگی جرائم اور خواتین و بچوں سمیت نہتے شہریوں کے قتل عام کے ردعمل میں صیہونی ریاست کو جنگی اسلحہ کی فروخت پر پابندی عائد کردی ہے ۔
میڈرڈ میں میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اسرائیل پر معاشی پابندیاں لگائی جائیں گی، اسرائیل کو غزہ کے معصوم بچوں اور خواتین کا قتل عام بند کرنا ہو گا۔
انھوں نے کہا کہ اسرائیل کو اسلحے کی فروخت روک دی جائے گی اور سفارتی دباؤ بڑھایا جائے گا تاکہ غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کوروکا جائے اور اسرائیل جنگ بندی پر مجبور ہو ۔
میڈرڈ نے گزشتہ سال وینزویلا، مصر اور یوکرین پر اسی طرح کی پابندی کا اطلاق کیا ہے، گذشتہ سال اسپین نے اسرائیل کو 4.9 ملین یورو کا فوجی سازوسامان اور ٹیکنالوجی فروخت کی۔