Featuredدنیا

جنین پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملہ، 3 ہلاکتیں

جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں 11 اور خان یونس میں کم سن بچے سمیت 10 فلسطینی شہید

 مغربی کنارے کے جنین مہاجر کیمپ پر اسرائیلی حملے میں 3 فلسطینی شہید ہو گئے۔ اسرائیل نے مغربی کنارے کے شہر جنین میں ابن سینا اسپتال کو فوری خالی کرنے کا حکم دے دیا۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق اسرائیلی فو ج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں تازہ ترین چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے طبی عملے کے دو ارکان کو بھی گرفتار کر لیا۔

اسرائیلی فورسز نے اسپتال کا گھیراؤ کر لیا ہے اور وہاں موجود ڈاکٹروں اور طبی عملے کو ہاتھ اٹھا کر باہر نکلنے کی وارننگ دی ہے۔علاقے میں بجلی، فون اور انٹر نیٹ کی سروسز بھی معطل ہیں۔

اسرائیلی فوج نے ہسپتال کو کئی گھنٹوں سے چاروں اطراف سے گھیرے میں لے رکھا، اسرائیلی فوجی اہلکاروں نے ہسپتال کے اطراف میں ایمبولینسوں کی تلاشی بھی لی ہے اور لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے ہسپتال کو خالی کرنے کوکہا گیا ہے۔

اسرائیلی فوجیوں نے ہسپتال میں تعینات طبی عملے کو اپنے ہاتھ اٹھا کر ہسپتال سے باہر نکل جانے کا حکم دیا اور پھر ہسپتال کے صحن میں ان کی انفرادی تلاشی لی۔

رات کو صیہونی فوجیوں نے جنین شہراور پناہ گزین کیمپ میں کم از کم 7 افراد کو گرفتار کیا اور کچھ گلیوں کو مسمار کر دیا۔ اسرائیلی فوج کی فائرنگ اوراسرائیلی ڈرون حملوں میں متعدد شہری زخمی بھی ہوئے، جنہیں علاج کے لیے مختلف ہسپتالوں میں لے جایا گیا۔

رپورٹس کے مطابق غزہ میں ڈرون حملے اور فائرنگ سے متعدد فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب غزہ میں اسرائیل نے الشفا اسپتال کا گھیراؤ جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے اسپتال میں رکھی کئی لاشیں بھی نکال دیں۔ علاوہ ازیں اسرائیل نے رات بھر غزہ پر حملے جاری رکھے۔
جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں 11 اور خان یونس میں کم سن بچے سمیت 10 فلسطینی شہید ہو گئے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close