دنیا

شمالی کوریا کے ہیکرز نے امریکا اور جنوبی کوریا کے جنگی منصوبے چرا لیے

شمالی کوریا:  امریکہ کی طرف سے پابندیوں اور دھمکیوں کا شکار ایشائی ملک شمالی کوریا کے ہیکرز نے امریکا اور جنوبی کوریا کی حساس معلومات تک رسائی حاصل کرلی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے ہیکرز نے جنوبی کوریا اور امریکا کی وزارت دفاع کی اہم دستاویزات تک رسائی حاصل کرلی ہے، ان دستاویزات میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کو قتل کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ جنوبی کورین حکام نے ہیکنگ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی کوریا کے دفاعی ڈیٹا سینٹر سے 235 گیگابائٹس فوجی دستاویزات بھی چرائی گئی ہیں، ہیکرز کی جانب سے چوری کی جانے والی معلومات میں امریکا اور جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کی حساس دستاویزات سمیت مشترکہ جنگی منصوبوں کے علاوہ اہم پاور پلانٹس اور فوجی تنصیبات کے حوالے سے معلومات بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب شمالی کوریا نے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close